صنعتی منشیات بھی امریکی طلبا اور نوجوانوں کی جان لے رہی ہیں
امریکہ میں منشیات کے وسیع استعمال نے اس ملک کے لئے مسائل تو پیدا کر ہی دیئے تھے اب خبر آئی ہے کہ فینٹانل گولی نے اس بحران کو الگ ہی رخ دے دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: سی این این کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نوجوانوں اور بچوں میں نشہ آور گولی فینٹانل کے استعمال کے نتیجے میں اموات کی شرح میں بھی بری طرح اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن پارٹیوں کے اراکین نے ایک مسودہ تیار کیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں کو وہ ادویات رکھنا چاهیئے جو فینٹانل گولی کو بے اثر بناتی ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ منشیات کے زمرے میں آنے والی فینٹانل گولی کے استعمال سے سن دو ہزار بارہ میں ریاست کیلی فورنیا میں بیاسی افراد کی جان گئی تھی جن کی تعداد سن دو ہزار اکیس میں بڑھ کر ایک ہزار سات سو تک پہنچ چکی ہے۔
فینٹانل کے استعمال سے دو سو چوبیس مرنے والوں کی عمر، پندرہ سے انیس سال کے بیچ بتائی گئی ہے۔