Dec ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • مراکش نے ریفری کے خلاف شکایت دائر کردی

مراکش فٹبال فیڈریشن نے سیمی فائنل میں فرانس کے ساتھ ہونے والے میچ کے ریفری کے خلاف فیفا میں شکایت دائر کردی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: قطر ورلڈکپ میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم مراکش، سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین فرانس کے خلاف میچ دو گول سے ہار گئی تھی۔ 
مراکش کی فٹبال فیڈریشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریفری نے کھیل کے پہلے ہاف میں فرانس کے خلاف دو پنالٹی ککس کا اعلان نہیں کیا اور وے اے آر روم میں بیٹھے ریفریوں نے بھی اس بات کو نظر انداز کیا۔ 
مراکش کا کہنا ہے کہ اس نے میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ریفری سزر راموس کے خلاف فیفا میں شکایت دائر کردی ہے۔

ٹیگس