Dec ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ بحریہ کی کشتی  الٹنے سے 31 فوجی لاپتہ، 75 کو بچا لیا گیا

تھائی لینڈ نیوی کے ترجمان کے مطابق ایک بحری جنگی کشتی کے حادثے میں 31 فوجی لاپتہ ہوگئےہیں جب کہ 75کو بچا لیا گیا ہے، اس جنگی کشتی پر 106 افسر تعینات تھے۔

سحرنیوز/ دنیا: تھائی لینڈ بحریہ کے ترجمان کے مطابق اتوار کو ایک بحری جنگی کشتی جنوب مشرقی سمندری علاقے میں الٹ گئی۔ اس کشتی میں 106 فوجی سوار تھے جن میں سے 31 لاپتہ ہوگئے ہیں جب کہ 75 کو بچا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس الٹنے والی کشتی کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کشتی  مکمل طور پر پانی میں ایک طرف ڈوب گئی ہے۔ امدادی اداروں کے مطابق اس جنگی کشتی کی تلاش کا کام اس وقت شروع کر دیا گیا تھا جب اس کا الیکٹرونک سسٹم خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

تھائی لینڈ بحریہ کے ترمان ایڈمرل پوگکرونگ مونتز ادپالین کے مطابق آدھی رات کے وقت یہ کشتی اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب  اس جنگی کشتی کو کنڑول کرنے والے سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

ٹیگس