Dec ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • چین میں کورونا کی ایک بار پھر ابتر صورت حال

چین میں کورونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورت حال کا بہتر جائزہ لینے کے لئے مزید اطلاعات درکار ہیں اور چین کو چاہئے کہ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ اور صحیح اطلاعات فراہم کرے ۔

مختلف نیوز ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے پر چین میں اگلے برس کورونا سے دس لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جبکہ اس ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے ساتھ ساتھ دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور ہسپتالوں پر بھی کافی دباؤ ہے اور صورت حال روز بروز سخت سے سخت تر ہوتی جا رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے ہلاکتوں کے سرکاری اعداد شماردرست نہیں بتائے جا رہے ہیں۔

ٹیگس