Jan ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • دنیا بھر میں 2023 کا سورج نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ طلوع

سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کو نیا عیسوی سال مبارک ہو۔

سحر نیوز/دنیا: اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں امن کی امیدوں، خوشحالی کی تمناؤں اور نیک ارادوں کے ساتھ نئے سال 2023 کا پہلا سورج آج صبح اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا اور خوشیوں، تلخیوں، کارناموں، فتوحات اور ناکامیوں کے ساتھ حسین یادوں کے ساتھ 2022 رخصت ہو گیا۔

سال 2022 اس لئے بھی کافی مسائل و مشکلات سے بھرا ہوا تھا کہ اس سال بھی کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی سرگرمیاں خاصی متاثر رہیں اور کورونا نے انسانی زندگی پر برے اثرات مرتب کئے اور لاکھوں قیمتی جانیں کورونا وبا کی نظر ہوئیں اور نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ایک بار پھر کورونا کے زور پکڑنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

جن تلخیوں، شکست اور ناکامیوں کا سامنا گزشتہ سال کے دوران رہا، دعا ہے کہ اس سال تمام دشوار مسائل حل اور ادھورے خواب پورے ہوں، نیا سال محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا سال ثابت ہو۔

دعا ہے کہ نیا سورج دنیا بھر میں پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کی کرنیں بکھیرے اور اس سال ظالم پر مظلوم کی فتح، حریت پسندوں کی کامیابی، ظلم و جور کا خاتمہ ہو، فلسطینیوں یمنیوں اور روہنگیا مسلمانوں سمیت اپنے حق سے محروم سبھی مظلوموں کو ان کے حقوق ملیں اور ظالموں اور جابروں کو ان کے کئے کی سزا ملے۔

دنیا سے عالمی سامراج کا خاتمہ ہو تمام ممالک بالخصوص عالم اسلام دشمن کی سازشوں سے ہوشیار رہتے ہوئے اتحاد و ہمدردی اور ہمدلی کے ہمراہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر اسلامی قرآنی اور انسانی تعلیمات کی بالادستی کے لئے عالمی سامراج کے بالمقابل ڈٹ جائیں۔

دعا ہے کہ 2023 سای انسانیت بالخصوص مسلمانوں کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو، امن کا ہر طرف بول بالا ہو اور یہ سال ہر کسی کے لیے کامیابیاں لائے اور عالمی وبا کورونا کا خاتمہ ہو۔ آمین

سحرعالمی نیٹ ورک اپنے سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو نئے عیسوی سال 2023 کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس