اسرائیلی پائلٹوں کو پرواز سے امریکا نے کیوں روکا ؟
اسرائیلی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ واشنگٹن نے کچھ اسرائیلی پائلٹوں کو F-35 کے ساتھ پرواز کرنے سے روک دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ تل ابیب کے بعض پائلٹوں کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر F-35 لڑاکا طیارے کے ساتھ پرواز کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
صیہونی اخبار "معاریو" نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارت دفاع اور امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی اور حساس معلومات کے افشا کے خوف کی وجہ سے تل ابیب کی فضائیہ کے بعض ارکان کو F-35 لڑاکا طیاروں کو اڑانے سے روک دیا۔
المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایک ریٹائرڈ فوجی اور غاصب صیہونی فوج کے سابق ترجمان "آوی بنیاہو" نے اپنی رپورٹ میں جسے معاریو نے شائع کیا، کہا کہ امریکی وزارت دفاع اور انٹیلی جنس سروسز نے تصدیق کی ہے کہ F-35 Adir جنگی طیارے کی پرواز کو اسرائیلی فضائیہ کے ارکان، جن کے پاس غیر ملکی پاسپورٹ ہیں، روکا گیا ہے۔
مسئلہ کے اسباب کے بارے میں بنیاہو نے وضاحت کی ہے کہ یہ "ہتھیاروں کی ٹیکنالوجیز اور حساس معلومات کو سیکورٹی کی بنیاد پر ظاہر کرنے کے واشنگٹن کے خوف" کی وجہ سے ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا یہ قدم معلومات کی حفاظت اور اس ملک کے مفادات کے تحفظ کے لیے واشنگٹن کے وسیع نقطہ نظر سے اٹھایا گیا ہے۔