Jan ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیراعظم کی ہڑتالی ملازمین کو مذاکرات کی دعوت

ملازمین کی ہڑتال اور احتجاج کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم نے ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے لندن میں ایک اسکول کے دورے کے دوران کہا کہ زندگی کے اخراجات کو کم کرنا حکومت کی سب سے اہم اقتصادی ترجیح ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تمام وزارتوں نے پیر کے روز تمام یونینوں کو اس بارے میں تبادلہ خیال کے لیے مدعو کیا ہے۔ 
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اور ٹریڈ یونینوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔ 
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جہے جب ان کی حکومت نے جمعرات کو ہڑتالوں کے خلاف نیا قانون لانے کا اعلان کیا تھا۔ 
برطانیہ کو ہڑتالوں کی لہر کا سامنا ہے جس میں نرس، ریل سیکٹر، پوسٹل ورکرز اور یونیورسٹی اساتذہ بھی شامل ہیں جو زندگی کے اخراجات میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ 
برطانیہ میں ریلوے، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ یونین کے تقریبا چالیس ہزار ملازمین نے منگل سے اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ 
مذکورہ یونین اس سے پہلے جمعرات کو بھی اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال کرچکی ہے۔

ٹیگس