Jan ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا: معاشی اصلاحات کو عوامی حمایت حاصل

شمالی کوریا کے عوام نے ایک وسیع اجتماع میں شرکت کرکے اس ملک کے لیڈر کی حمایت کا اعلان کیا

سحر نیوز/ دنیا: جاری ہونے والے ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت پیونگ یانگ کے مرکزی اسٹیڈیم میں شمالی کوریا کے عوام اکٹھا ہو کر کم جونگ اون کے اقتصادی فیصلوں کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔ 
اس موقع پر ورکرز پارٹی کے کارکنوں نے اسٹیڈیم کے اندر اور ہزاروں شہریوں کے سامنے منظم دستوں کی شکل میں پریڈ کی اور شمالی کوریا کے لیڈر کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ 
یاد رہے کہ نئی معاشی پالیسیوں کے نفاذ سے قبل شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون نے کہا تھا کہ سن دو ہزار تئیس حد درجہ محنت کا سال ہوگا تا کہ دفاع، زراعت اور تعمیرات کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر ترقی حاصل کی جا سکے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا پر اس ملک کے ایٹمی اور میزائلی پروگرام کے بہانے شدید اقتصادی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔ 
ادھر پیونگ یانگ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکہ علاقے میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا تب تک ایٹمی اور فوجی صلاحیتوں میں ترقی لانے میں ایک قدم بھی پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ہے۔ 

ٹیگس