Jan ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے دفتر میں ملا مشکوک پیکج

نیتن یاہو کے دفتر میں مشکوک پیکج کی دریافت کے بعد پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ نے دفتر کا محاصرہ کر لیا۔

سحر نیوز/ دنیا: اسرائیلی میڈیا نے وزیراعظم کے دفتر میں ایک مشکوک پیکج کے برآمد ہونے کی اطلاع دی ہے۔
المیادین چینل نے صیہونی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے دفتر میں ایک مشکوک پیکج کے دریافت ہونے کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس مشکوک پیکج کے انکشاف کے بعد پولیس فورسز، فائر بریگیڈ اور ریسکیو فورسز نے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔
اس خبر کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم مقبوضہ علاقے، نیتن یاہو اور ان کی انتہائی کابینہ کے اقدامات کی مخالفت کے باعث گزشتہ چند روز سے بڑے پیمانے پر بدامنی اور احتجاجی مظاہروں کا شکار ہیں۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم یائیر لاپید اور اس حکومت کے سابق وزیر جنگ بینی گانٹز نے بھی نئی کابینہ کے خلاف مظاہروں کی کال دی ہے۔

ٹیگس