جاپان میں ساحلی گارڈز کا اسپیشل گشتی شپ مٹی میں دھنس گیا
Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
جاپانی ساحلی گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ایک اسپیشل گشت کرنے والا فوجی شپ نیگاتا صوبے کے نزدیک مٹی میں دھنس گیا ہے جب کہ بحری جہاز میں 43 بحری گارڈز بھی سوار ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: جاپان میں نیوی کا ایک سپیشل گشت کرنے والا جنگی شپ نیگاتا صوبے کے قریب مٹی میں دھنس گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موسلادھار بارش ہو رہی تھی اور 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چل رہی تھی کہ کشتی کم گہرے پانی کے علاقے میں مٹی میں دھنس گئی۔
رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار سارے ساحلی گارڈز محفوظ رہے لیکن بحری جہاز سے تیل کے اخراج مشاہدہ کیا گیا ہے اور اس میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔
یہ حادثہ بدھ کی صبح 6:30 بجے پیش آیا۔
جاپانی ساحلی گارڈز نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔