ایران اور روس کے سربراہوں کی ٹیلی فونک گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i417248-ایران_اور_روس_کے_سربراہوں_کی_ٹیلی_فونک_گفتگو
ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگوکی خبر ہے جس میں دونوں ممالک کے صدور نے باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً انرجی اور شام کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے سربراہوں کی ٹیلی فونک گفتگو

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگوکی خبر ہے جس میں دونوں ممالک کے صدور نے باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً انرجی اور شام کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: چینی انٹرنیشنل ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی دفتر کرملین نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں صدور نے شام کی صورتحال اور آستانہ مذاکرات کے معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

کرملین کے صدارتی ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے باہمی تعاون اور خصوصاً انرجی اور حمل و نقل کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔