Jan ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے منفی نتائج  بر آمد ہوں گے: جوزف بورل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کا نام دہشت گرد فہرست میں قرار دینے سے حالات مزید پیچیدہ ہوجائیں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے ایسی کسی بھی حرکت کو تباہ کن قرار دیا ہے۔ انہوں کچھ عرصے قبل بھی کہا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کا نام صرف اسی صورت میں یورپی یونین کی نام نہاد دہشت گردوں کی فہرست میں قرار دیا جاسکتا ہے کہ جب اس یونین کے رکن ملک کی عدالت اس سلسلے میں کوئی حکم جاری کرے۔

یاد رہے کہ اٹھارہ جنوری کو یورپی پارلیمان نے باضابطہ طور پر ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو اپنی نام نہاد دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کے مسودے کو منظور کیا تھا ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورپی پارلیمان کے بل کو صرف تجویز کی حد تک اہمیت حاصل ہے اور اس پر عملدرامد کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے یورپ کی ایرانی اداروں بالخصوص سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایرانی عہدے داروں پر پابندی کی جانب سے خبردار کیا تھا جس کے بعد یورپی حکام کے رویے میں فوری تبدیلی دکھائی دی گئی ۔ جوزف بورل نے ایران کے انتباہی پیغام کے بعد کہا تھا کہ کسی کو ناپسند کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیں۔

ٹیگس