Feb ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے میں ٹرمپ کا مرکزی کردار: یورپی یونین

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ہی ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو کمزور کرنے کے اصل ذمہ دار ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ 
 اپنے ایک بیان میں جوزف بورل نے یورپی یونین کی بے عملی اور وعدہ خلافیوں  کا ذکر کئے بغیر دعوی کیا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کو بحال کرنے میں ان کا اہم کردار رہا ہے لیکن تنقید کرنے والے ان کی ان کوششوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔ 
قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے گذشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران ایٹمی مذاکرات کو ماضی میں ہونے والی بات چیت کے تحت نتیجے تک پہنچانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے لیکن فریق مقابل کو ضمانت دینا ہوگی کہ یہ قدم کوئی شرط عائد کئے بغیر، حقیقت پسندی پر مبنی اور ایران کے قومی مفادات اور حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔ 

ٹیگس