Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • ترک عوام کی جانب سے اسرائیل کی امداد مسترد

غاصب صیہونی حکومت کی امدادی ٹیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترک عوام نے اسرائیل کی امداد مسترد کردی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کی امدادی ٹیم کے ترجمان نے جو ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد امداد رسانی کی غرض سے ترکیہ پہنچے ہیں، کہا ہے کہ ترکیہ کے عوام تباہ کن زلزلے سے پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات سے دوچار ہونے کے باوجود ترکیہ میں اسرائیلی ٹیم کی موجودگی کے خلاف ہیں اور وہ صیہونیوں کو دہشت گرد سمجھتے ہیں۔

ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے کچھ کارکنوں، فوجی اراکین اور صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے فوجی اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم امدادی کاروائیوں کے بہانے ترکیہ پہنچی ہے جبکہ ترک عوام نے اپنے ملک میں اس ٹیم کی آمد پر اپنی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ 
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹیم کے ترجمان دفیر دیمری نے کہا ہے کہ ترکیہ میں ہمیں دہشت گرد بتایا جا رہا ہے۔ 

ٹیگس