الجزائر کی نیوز ویب سائٹ پر اسرائیل اور مغرب کا سائبر حملہ
الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے صیہونی حکومت اور مغرب پر اس نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کا الزام لگایا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: الجزائر کی خبر رساں ایجنسی نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس خبر رساں ادارے کی ویب سائٹ کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ویب سائٹ ہیک ہوگئی اور اس کی سرگرمی کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس سائبر حملے کا منبع اسرائیل، مغرب اور بعض یورپی ممالک ہیں۔
الجزیرہ سے چھپنے والے اخبار "خبر الیوم" کے مطابق الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تاکید کی ہے کہ اس خبر رساں ایجنسی کے خلاف شدید سائبر حملے جاری ہیں لیکن خبر رساں ایجنسی کے تکنیکی اقدامات اور ڈھانچے نے ان حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔
اس خبر رساں ادارے نے الجزائر کے خلاف سائبر حملوں کو الیکٹرانک وارفیئر کا نام دیا اور بتایا کہ قومی، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے حوالے سے حکومت کے فیصلہ کن موقف اور فیصلوں اور اس نقطہ نظر کے ساتھ الجزائر نیوز ایجنسی کے تعاون کے بعد اس نیوز ایجنسی کے خلاف سائبر حملے بڑھیں گے۔
2020 میں مغرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعد، الجزائر کے حکام نے بارہا اس ملک کے خلاف سائبر حملوں کا اعلان کیا، جیسا کہ الجزائر کے وزیر مواصلات نے فروری 2019 میں کہا تھا کہ گزشتہ موسم خزاں کے بعد سے صیہونی حکومت اور رباط نے الجزائر کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔