Feb ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • میونخ سکیورٹی اجلاس کے موقع پر جرمنی میں بڑی ہڑتال

ایک طرف جہاں جرمنی میں میونخ سکیورٹی اجلاس ہونے جا رہا ہے تو دوسری طرف اس ملک کے سبھی بڑے ایئرپورٹس ہڑتال کی نئی لہر سے روبرو ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: فارس نیوز کے مطابق میونخ اور جرمنی کے دیگر بڑے ایئرپورٹس کی کارکردگی جمعے کے روز لیبر یونین ’’وردی‘‘ کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے باعث تعطل کا شکار رہے گی۔

جرمنی کی لیبر یونین نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کے یہ بتایا کہ اُس نے جمعے کے روز ملکی سطح پر تمام ایئرپورٹس پر ہڑتال کی کال دی ہے۔ اس ہڑتال کے باعث فرانکفورٹ، میونخ، ہیمبرگ، دورتمند، ہانوفر، برمن اور اسٹٹگارت شہروں کے ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

افرادی قوت کی کمی، کام کا دباؤ اور تنخواہوں کی کمی کو اس ہڑتال کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

یونین کا کہنا ہے کہ اُس نے دو روز قبل اس لئے اپنی ہڑتال سے آگاہ کیا ہے کہ مسافر اُس کے پیش نظر اپنے سفر کے پروگام میں لازمی تبدیلی لا سکیں۔

خیال رہے کہ جرمنی کے جنوب میں واقع میونخ شہر میں سکیورٹی اجلاس کے نام پر جمعے کے روز عالمی رہنماؤں کا جم گھٹ ہونے جا رہا ہے۔

ٹیگس