Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • خلیج فارس میں ایک صیہونی ریاست کی کشتی پر حملہ

صیہونی ٹی وی کان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی ایک تجارتی کشتی پر خلیج فارس میں حملہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی کان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خلیج فارس میں یہودی کھرب پتی ایال عوفر کی ایک تجارتی کشتی حملہ کا شکارہوئی ہے۔

اس کشتی کا نام کیمپو سکوئربتایا جارہا ہے جو زودیاک کمپنی  کی مالکیت ہے اور اس کا مالک ایال عوفر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال  بھی انہی دنوں میں متحدہ عرب امارات کے نزدیک ایک صیہونی کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس