Feb ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • ایرانی عوام پرامن ہیں اور اپنے رہبر کو دل و جان سے چاہتے ہیں: سابق امریکی فوجی افسر

امریکی سی آئی اے کے ایک سابق فوجی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی عوام اپنے رہبر کو بہت زیادہ محبوب رکھتے ہیں اور ایرانی حکام کے خلاف سارا پروپیگنڈہ بالکل بے بنیاد ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی سی آئی اے کے سابق فوجی افسر اسکاٹ بینٹ نے کہا ہے کہ امریکی حکام نہایت مایوسی کے عالم میں ایران، روس اور چین کے خلاف پروپیگنڈہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اپنے غلط سیاسی فیصلوں پر امریکی عوام کی حمایت باقی رکھ سکیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے دشمنوں کے خلاف جنگ کے لئے ہمیشہ جھوٹے بہانوں کی تلاش میں رہتا ہے۔ 

امریکی سی آئی اے کے سابق فوجی افسر نے عراق کے خلاف جنگ میں امریکی غلطیوں کی تکرار پر خبردار کرتے ہوئے ایران کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کا ذکر کیا اور کہا کہ ایرانی عوام پرامن ہیں جو اپنے رہبر کو بہت زیادہ محبوب رکھتے ہیں۔

انھوں نے اعتراف کیا کہ ایرانی عوام اپنے رہبر سے بہت زیادہ عقیدت رکھتے ہیں اور ایرانی حکام کے خلاف سارا پروپیگنڈہ بالکل بے بنیاد ہے۔ اسکاٹ بینٹ نے یہ بھی کہا کہ ایرانی عوام امریکی عوام کے خلاف نہیں ہیں اور وہ صرف امریکی حکومت کی پالیسیوں سے نفرت کرتے ہیں۔

ٹیگس