Feb ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ: ہائی اسکول کی لڑکیوں کی نفسیاتی صورتحال پر تشویش کا اظہار

یو ایس نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن سی ڈی سی نے اپنی نئی رپورٹ میں امریکہ میں نوعمر اور نوجوان لڑکیوں کی نفسیاتی صورتحال کے حوالے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سی ڈی سی کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کے بارے میں سوچنے والی ہائی اسکول کی طالبات کی تعداد میں ساٹھ فی اضافہ ہوا ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک تہائی ہائی اسکولی کی طالبات کا کہنا ہے کہ متعدد بار ان کے ذہن میں یہ بات آچکی ہے کہ انہیں خود کشی کرلینا چاہیے۔ 
سی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق سروے میں شریک پندرہ فی صد امریکی طالبات نے بتایا ہے کہ انہیں اپنی عزت پر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں ہر دس میں سے چھے ہائی اسکولی طالبات اس قدر مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہیں کہ انہوں نے اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں بھی ختم کردی ہیں۔
رپورٹ میں سوشل میڈیا ایڈکشن میں اضافے، خوبصورتی کے غیر حقیقی اور ناممکن معیاروں کی ترویج، آنلائن تنفر، تعلیمی دباؤ، اقتصادی مسائل، اپنے اوپر شک کرنا، جنسی تشدد اور گوشہ نشینی کو ہائی اسکولی کی طالبات کے نفسیاتی مسائل کی اہم ترین وجہ قرار دیا گیا ہے۔ 

ٹیگس