Feb ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • برطانیہ کو فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کی شدید قلت کا سامنا

ایک مغربی میڈیا نے بعض ماہرین اور فوجی حکام کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی فوج میں ملازمین اور آلات کی شدید کمی کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سوئس اخبار ٹیگس انسایگر (Tags Anseiger) نے برطانوی فوج میں فوجی ساز و سامان کی شدید کمی کا ذکرکرتے ہوئے لکھا کہ برطانیہ کو اچانک احساس ہوا کہ اس نے گزشتہ چند دہائیوں میں اپنی مسلح افواج میں کتنی کمی کی ہے، اس ملک کی فوج میں فوجیوں، توپوں، ٹینکوں، طیاروں اور جہازوں کی شدید کمی ہے۔

برطانیہ میں کنزرویٹو وزیر اعظم رشی سونک کو اپنی پارٹی، فوج اور بااثر دائیں بازو کے پریس کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے جو سبھی چاہتے ہیں کہ برطانیہ کی مسلح افواج میں تیزی سے اور زبردست طریقے سے اضافہ ہو۔

فوجی ماہرین اور دفاعی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی طاقت کے مظاہرہ کے بغیر برطانیہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور اپنے ملک کی حفاظت کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔

یہ باتیں ویسٹ منسٹر میں پارلیمانی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین ٹوبیاس ایل ووڈ نے واضح طور پر کہی ہیں۔ ایل ووڈ نے برطانوی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہم وطنوں کو آخر کار یہ سمجھ لینا چاہیے کہ بے یقینی کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے جس میں صرف فوجی طاقت ہی امن اور استحکام کی ضمانت دے سکتی ہے۔

کنزرویٹو پارٹی کے سیاست دان نے جو کبھی خود ایک فوجی افسر تھے، کہا کہ کسی بھی صورت میں، سکڑتی ہوئی اور کم مسلح فوج کے ساتھ، ہم سرد جنگ کے نئے دور کی تیاری نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ابھی جلد از جلد اپ گریڈ نہیں کرتے ہیں، تو شاید آپ کو پچھتانا پڑے گا، جیسا کہ آپ نے 1930 کی دہائی میں کیا تھا۔

ٹیگس