Feb ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • یورپ کے ہزاروں شہروں کی فضاؤں میں خطرناک کیمائی مواد کی موجودگی

محققین کا کہنا ہے کہ یورپ کے ہزاروں شہروں کی فضاؤں میں پولی فلورلکیل نامی ذرات کی خطرناک مقدار موجود ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روزنامہ گارڈین کے مطابق پولی فلورلکیل ((polyfluoroalkyl substances)) نامی غیر قدرتی مواد خون، کپڑوں اور گھریلو اشیا پر موجود ہے اور ہوا، مٹی، پانی اور بارش کے قطرات میں بھی اس کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف اقسام کے بارہ ہزار کیمیائی مادوں کے حامل پولی فلورلکیل نے دنیا کے بہت سے ممالک میں پانی کے ذخائر کو ناقابل استعمال بنا دیا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ گردے، تھائیرائیڈ، خون کے گھاڑھے پن اور آنتوں کی سوجن سمیت دوسری خطرناک بیماریوں اور پولی فلورلکیل کے درمیان براہ راست تعلق پایا گیا ہے۔
بہت سے یورپی ملکوں میں ماحولیات کے لیے کام کرنے والے لوگوں اور تنظیوں نے ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی سرکاری پالیسیوں پر بارہا اعتراض کیا ہے لیکن اب تک اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

ٹیگس