Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • شدید بحران میں اسرائیل، حکام کی تشویش بڑھی

صیہونی حکومت کے سربراہ نے اسرائیل کے بند گلی میں پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم اس وقت ایک گہرے اور انتہائی خطرناک اندرونی بحران کا سامنا کر رہے ہیں جس سے تمام اسرائیلیوں کو خطرہ ہے

سحر نیوز/ دنیا: بنیامن نتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ کے قیام کے بعد صیہونی معاشرے میں داخلی تقسیم بندی کی شدت کے سائے میں، اس بحران کے مزید گہرے ہونے کے بارے میں حکام اور صیہونی حلقوں کی تنبیہات میں اضافہ ہو گیا ہے اور تجزیہ نگار صیہونی حکومت کے خاتمے تک کی بات کہنے لگے ہیں۔

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے بدھ کی رات ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل ایک مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے اور اسے ایک گہرے اور انتہائی خطرناک داخلی بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور اسرائیلی معاشرے کے سامنے، ایک مشکل مرحلہ ہے اور اس کو ایک گہرے داخلی بحران کا خطرہ ہے۔ ان مشکل دنوں میں ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ تقسیم بندی کا سامنا ہے۔

صیہونی حکومت کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس اندرونی اور خطرناک بحران سے ہم سب اور اسرائیلیوں کی یکجہتی کو خطرہ ہے اور یہ بہت ہی خطرناک ہے۔

ہرزوگ نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم عدالتی تبدیلیوں کے بارے میں آپ کے احتجاج، تشویش اور خوف کا مشاہدہ کر رہے ہیں، یہ مسئلہ ہمیں ایک مشکل راستے کی طرف لے جا سکتا ہے اور ہمیں معاہدے کے ذریعے حل تک پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے اسرائیل کے بند گلی میں پہنچنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

ٹیگس