امریکہ میں غذائی بحران
سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ میں دسیوں لاکھ کی تعداد میں عام شہریوں کو غذا اور خوراک کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے کورونا امداد منقطع کئے جانے سے امریکہ میں کم آمدنی والے گھرانوں کو خوراک کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امریکہ میں لاکھوں گھرانوں کو غذا کی فراہمی میں حکومت کی امداد کی ضرورت ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت نے کورونا دور میں فراہم کی جانے والی خوراک کی امداد کا سلسلہ منقطع کر دیا ہے جس کی بنا پر امریکہ کی بتّیس ریاستوں میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد گھرانوں کو مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق امریکہ میں خوراک تقسیم کرنے والے پچہتر فیصد مراکز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے غذائی امداد کا سلسلہ بند کئے جانے سے امداد کے تقاضوں میں بھی تیزی سے اصافہ ہو گا۔