Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ہیکر گروپ نے پھر کیا حملہ: اسرائیل کا دعوی

صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے ایک ہیکر گروپ نے اس پر سائبر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت نے بندرگاہی شہر حیفا میں ایک تعلیمی اور انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ پر سائبر حملے کی خبر دی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز پیشگی انجینئرنگ کے ایک تعلیمی ادارے پر ایران سے منسوب ایک گروہ کی طرف سے سائبر حملہ کیا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی اناتولی کے مطابق اسرائیلی حکومت کی سائبر انتظامیہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بندرگاہی شہر "حیفا" میں "ٹیکنیون" ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ پر یہ سائبر حملہ "مڈی واٹر" (MuddyWater) نامی ایک ہیکر گروپ نے کیا تھا جو ایران کے لیے کام کرتا ہے۔

اس ہیکر گروپ نے دنیا بھر میں کئی سائبر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ سال امریکہ اور برطانیہ نے اسی گروپ کو ایشیا، افریقہ اور شمالی امریکہ میں ہونے والے سلسلہ وار حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

گزشتہ مہینے بھی اسرائیل کے اس ادارے پر سائبر حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے اس کو اپنے کمپیوٹر بند کرنے پڑے تھے۔

حال ہی میں صیہونی یونیورسٹی "ٹیکنیون" نے بتایا تھا کہ اس یونیورسٹی کا سائنسی اپلائیڈ انسٹی ٹیوٹ سائبر حملے کا نشانہ بنا تھا۔

ٹیکنیون یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ "ڈارک بٹ" (Darkbit) نامی مشہور ہیکر گروپ نے اس حملے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی طور پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمپیوٹر سسٹم کو بند کر دیا گیا تھا اور یونیورسٹی کے حکام اس یونیورسٹی سے صیہونی حکومت کی دفاعی صنعت کے ساتھ تعاون کے بارے میں معلومات کے افشاء سے پریشان تھے۔

ماہرین نے اندازہ لگایا کہ ہیکرز ٹیکنیون یونیورسٹی کے سرورز سے کافی معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

ٹیگس