روسی صدر اچانک مشرقی یوکرین کے دونباس ریجن پہنچ گئے
Mar ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
روس کے صدر ولادی میر پوتین نے مشرقی یوکرین کے دونباس ریجن کا اچانک دورہ کیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پوتین کے اس دورے کا پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ روسی صدر ہیلی کاپٹر کے ذریعے صوبہ دونیسک کے شہر ماریو پول پہنچے تھے، بعد ازیں انہوں نے گاڑی کے ذریعے مختلف سڑکوں اور شاہراہوں سے گزرتے ہوئے علاقے کی صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
صدر ولای میر پوتین مشرقی یوکرین کے دوبناس ریجن کا پہلی بار دورہ کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے روسی صدر نے ہفتے کے روز جزیرہ نمائے کریمیہ کے الحاق کی نویں سالگرہ کے موقع پر اس علاقے کا دورہ کیا تھا جس کا پہلے سے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔