پائلٹوں کی بغاوت، نیتن یاہو کا دورہ لندن تاخیرکا شکار
ایک برطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو اپنا لندن کا دورہ ایک دن کے لیے ملتوی کرنا پڑا کیونکہ پائلٹوں نے ان کے طیارے کو اڑانے سے انکار کر دیا تھا۔
سحر نیوز/ دنیا: غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے تجویز کردہ متنازعہ "عدالتی اصلاحات" بل کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے مظاہروں کے بعد ایک برطانوی اخبار نے ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو اپنا لندن کا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ اس کی وجہ کئی پائلٹوں کا انہیں لے جانے والے طیارے کو اڑانے سے انکار تھا۔
اسپوتنک کے مطابق اخبار نے مزید لکھا کہ پائلٹوں کے انکار کا تعلق نیتن یاہو کے عدالتی نظام میں تبدیلیوں کے منصوبے سے ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ
فلسطین میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو گزشتہ شیڈول سے ایک دن تاخیر سے یعنی آج جمعے کی صبح انگلینڈ کے لیے روانہ ہوئے۔
کئی ہفتوں سے صیہونی آباد کار مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کر رہے ہیں۔