Mar ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • بربادی کی جانب امریکہ، مزید 50 بینک ہو سکتے ہیں دیوالیہ

امریکہ کے سابق بینکرکا کہنا ہے کہ مزید 50 امریکی بینک دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: دیوالیہ کا شکار ہو چکے لیہمن برادرز بینک کے سابق نائب صدر جنہوں نے 2008 کے مالیاتی بحران کا آغاز کیا، کہا کہ اگر امریکی حکام نے ساختی مسائل کو حل کرنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے تو بینکنگ کا بحران ملک کے 50 دیگر علاقائی بینکوں کو نگل سکتا ہے۔

لیہمن برادرز انویسٹمنٹ بینک کے سابق نائب صدر لارنس میکڈونلڈ نے ریانوویستی نیوز سے انٹرویو میں یہ بات کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو ممکنہ طور پر 250,000 ڈالر سے تجاوز کرنے والے بینک کھاتوں سے جمع رقم کی واپسی کو روکنے کے لیے مزید پابندیاں عائد کرنی ہوں گی۔

لیہمن برادرز امریکہ میں گولڈمین سیکس، مورگن اسٹینلے اور میرل لنچ کے بعد چوتھا سرمایہ کاری بینک تھا، جس نے 2007-2012 کے مالیاتی بحران کے بعد

15ستمبر 2008 کو دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا اور یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا دیوالیہ پن تھا۔ لیہمن برادرز کا شیرازہ بکھرنا، 2008 میں عالمی مالیاتی بحران کا آغاز تھا۔

میکڈونلڈ کے مطابق، موجودہ مسائل جنہوں نے امریکی بینکنگ سیکٹر کو چیلنج کیا ہے ان حالات سے بہت ملتے جلتے ہیں جنہوں نے بدنام زمانہ مالیاتی ادارے کو مسائل سے دوچار کیا ہے۔

ٹیگس