Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • فرانس، اب ماحولیاتی کارکنوں پر حملے

فرانسیسی پولیس نے ایک بار پھر مظاہرین پر حملہ کرکے کئی مظاہرین کو زخمی کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانسیسی پولیس اور ماحولیات کے کارکنوں میں زبردست جھڑپیں ہوئیں جس میں تیس ​​سے ​​زائد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی جب ہفتے کے روز متعدد ماحولیاتی کارکنوں کی طرف سے مغربی فرانس کے علاقے "سینٹ- ساؤلین" میں ایک بڑے زرعی ذخائر کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ شروع ہوا۔

پولیس کے مطابق مظاہرے میں کم از کم چھ ہزار مظاہرین نے شرکت کی تاہم احتجاج کے منتظمین نے مظاہرین کی تعداد پچیس ہزار کے لگ بھگ ہونے کی اطلاع دی ہے۔اس کے علاوہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے تین ہزار سے زیادہ پولیس فورس سڑکوں پر تعینات تھی۔

یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں ہوا کہ جب فرانس کو حالیہ مہینوں میں صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت کے پنشن قانون میں اصلاحات کے اصرار کی وجہ سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے۔

ٹیگس