Mar ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست کینٹکی میں دو جنگی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ

امریکی فوج کے دو جنگی ہیلی کاپٹر کینٹکی ریاست میں ایک تربیتی مشق کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریاست کنٹیکی میں امریکی فوج کے دو جنگی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک ایک تربیتی مشق کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ یہ حادثہ گزشتہ شب مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب پیش آیا۔

ابھی تک ہیلی کاپٹر میں موجود فوجیوں کے انجام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے تاہم ہیلی کاپٹروں میں سوار سبھی فوجیوں کی ہلاکت کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

جائے وقوعہ پر ایک ایمرجنسی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: اے بی سی نیوز)

کنٹیکی ریاست کے گورنر نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ فورٹ کمبل سے ہمیں ایک ناخوشگوار خبر ملی ہے اور لگتا ہے کہ اس حادثہ میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

ٹیگس