Sep ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے ایک بار پھر کیا جھوٹا دعویٰ شہید رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے پیچھے اس کا ہاتھ،  لبنان میں ہوئے دھماکوں کے بعد اٹھتے سوال!

لبنان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد دہشتگرد صیہونی حکومت سے وابستہ سماجی نیٹ ورک کے اکاؤنٹس نے ایران کے اندر رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے غلط رپورٹیں شائع کرنا شروع کر دی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق 17 ستمبر بروز منگل کو جب ایک طرف صیہونی حکومت لبنان میں پیجر ڈیوائسز دھماکوں کے ذریعے دہشت گردی کے واقعات کو انجام دے رہی تھی کہ جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ٹھیک اسی وقت دوسری طرف صیہونی حکومت سے وابستہ میڈیا نے کئی وسیع اور مربوط نفسیاتی کارروائیاں کیں۔ جس میں ایک اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر رائے عامہ کو جھوٹے دعوے کر کے متاثر کرنا بھی تھا۔

دہشتگرد صیہونی حکومت سے وابستہ ایک ایکس اکاؤنٹ نے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی تصویر اور ان کے ساتھ ایک پیجر ڈیوائس (یا گھڑی) شائع کی ہے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران کے سابق صدر کو قتل کیا گیا تھا۔  ایکس اکاؤنٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پیجر ڈیوائس کے پھٹنے سے آیت اللہ رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا اور وہ شہید ہو گئے۔

اس طرح کی جعلی خبروں کا مقصد درحقیقت انقلابی اداروں اور مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات سے متعلق تفصیلی رپورٹ کو بدنام کرنا ہے اور ساتھ ہی ایران کے اندر خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح کی بے بنیاد رپورٹوں کو جعلی فارسی کے زبان کے اکاؤنٹس کا استعمال کر کے صیہونی حکومت کو منہ توڑ جواب دینے سے ایران کو روکنا، ایرانی معاشرے میں ناامیدی کا احساس پیدا کرنا اور اندرونی اختلافات کے لئے زمینہ فراہم کر کے اسلامی جمہوریہ نظام کو کمزور کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ جھوٹی رپورٹ ایسے وقت شائع کی گئی ہے کہ جب قواعد و ضوابط اور حفاظتی پروٹوکول کے مطابق اس سطح پر استعمال ہونے سے پہلے ہر ڈیوائس کی- خاص طور پر صدر کے ذریعے استعمال کی جانے والی کسی بھی طرح کی ڈیوائس- مکمل طور پر جانچ پڑتال اور تکنیکی طور پر تحقیق کی جاتی ہے اس لئے صہیونیوں کا یہ دعویٰ بھی مضحکہ خیز اور جھوٹا ہے۔

 

ٹیگس