Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • لندن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ (فائل فوٹو)
    لندن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ (فائل فوٹو)

برطانیہ کے متعدد شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: ارنا نیوز کے مطابق مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں برطانوی شہریوں اور صیہونیت مخالف تنظیموں کے اراکین نے ملک کے متعدد شہروں میں سڑکوں پر نکل کر صیہونی جرائم کے خلاف مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

صیہونی فوجیوں نے گزشتہ دنوں فضول بہانوں سے قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا اور وہاں سے ماہ رمضان کے پیش نظر اعتکاف و عبادت میں مصروف کئی فلسطینیوں کو اٹھا لے گئے۔ صیہونی حکومت نے بیت المقدس شہر اور مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے غیر معمولی طور پر اپنے سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا ہے اور انہوں نے مسجد میں فلسطینیوں کے داخلے کو بڑا دشوار بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ستر برسوں سے عالم اسلام کا مذہبی استعارہ سمجھی جانے والی مسجد الاقصیٰ مستقل بنیادوں پر غاصب صیہونی حکومت کے غیر قانونی، ناجائز، نسل پرستانہ اور انتہا پسندانہ اقدامات کی زد پر ہے۔

ٹیگس