صیہونی میڈیا کا اعتراف، اسرائیل خود کی تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے
صیہونی میڈیا نے ایران کی قیادت میں مزاحمتی محاذ کی صلاحیتوں میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسرائیل اس وقت بدترین علاقائی اور بین الاقوامی حالات سے دوچار ہے اور اس کی خود تباہی کا عمل کافی عرصہ پہلے شروع ہوچکا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: گزشتہ چند دنوں کی پیشرفت اور اس حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف مزاحمتی تحریک کے راکٹ حملوں کے بارے میں صیہونیوں کی مسلسل تشویش کے بعد، عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیل کو اب ایک جنگ اور کثیر محاذ جنگ کے لیے بڑے طوفان کا سامنا ہے، ایک ایسی جنگ جس میں ایران، حزب اللہ اور حماس شریک ہیں۔
عبرانی اخبار ہارٹص نے اس تناظر میں رپورٹ کیا ہے کہ مختلف محاذوں پر پرتشدد واقعات کا موجودہ دور حماس اور حزب اللہ کی ایران سے متاثر طویل مدتی حکمت عملی کا اعادہ ہے تاکہ اسرائیل کو تھکا دینے والے عمل کے ذریعے ختم کیا جائے اور پھر تباہ کیا جائے۔
اس صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کو اب ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو اسے مغربی کنارے اور بیت المقدس اور 1948 کے علاقوں میں اسرائیلکی سرحدوں کے ساتھ ملٹی فرنٹ جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔
ہارٹص نے رپورٹ کی ہے کہ اسرائیل کی علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال مزید خراب نہیں ہوسکتی۔