Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی کانگریس کے اراکین کا بائیڈن سے تل ابیب کے تعلق سے پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ

امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے اپنے وزیر خارجہ کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے صیہونی حکومت کے سلسلے میں جوبائیڈن حکومت کی پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے جوبائیڈن حکومت کے وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن کے نام اپنے ایک مراسلے میں اُن سے کہا کہ صیہونی حکومت کے لئے واشنگٹن کی امداد فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔

امریکی قوۂ مقننہ کے ان اراکین نے جوبایڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی میں امریکی اسلحوں کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کرائے۔

امریکہ کے بعض قوانین من جملہ لیہائی لا کے نام سے موسوم امریکی کانگریس کا منظور کردہ ایک بل انسانی حقوق کی پامالی کرنے والی قوتوں کے لئے اسلحوں کی ترسیل کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ تاہم امریکہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے بہیمانہ جرائم کے ارتکاب کے باوجود اسے بھاری مقدار میں اسلحے کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ساتھ ہی امریکی کانگریس کے اراکین نے جوبایڈن حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کا اطمینان حاصل کرے کہ امریکی ٹیکس دھندگان کا پیسہ اسرائیل میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر پر خرچ نہیں ہو رہا ہے۔

ٹیگس