Apr ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے باوجود پورپی ممالک میں ایران سے تیل خریدنے کا رجحان

یورپی یونین کے تین رکن ممالک امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل خرید رہے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: یورپی یونین کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران رومانیہ، پولینڈ اور بلغاریہ ایسے ممالک ہیں جنہوں نے ایران سے چار ہزار ٹن سے زیادہ خام تیل یا پیٹرولیم مصنوعات خریدے ہیں۔
اگر چہ یورپی ملکوں کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری کا حجم زیادہ نہیں تاہم اس سے ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیاں نظر انداز کیے جانے کے رجحان کا پتہ چلتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران پچھلے چالیس برس سے امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کا شکار ہے۔
 امریکی وزیر خزانہ نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندی اتنی موثر واقع نہیں ہوسکیں جتنی ہمیں توقع تھی۔
 اس سے پہلے امریکی سینیٹر کرس مرفی نے بھی اعتراف کیا تھا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کا واشنگٹن کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ تہران پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔

ٹیگس