Apr ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • بی بی سی کے چیئرمین کا استعفی، بورس جانسن کو قرض دینے کا تھا معاملہ

بی بی سی کے چیئرمین رچرڈ شارپ نے سرکاری تقرریوں پر حکومتی قواعد کی خلاف ورزی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: حکومت کی سفارش پر انہیں بی بی سی کے عہدے پر تعینات کیے جانے سے چند ہفتے قبل، برطانوی شہنشاہی نظام سے وابستہ نشریاتی ادارے بی بی سی پر انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے دباؤ تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے ڈونر رچرڈ شارپ نے 2021 میں اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے قرض کا بندوبست کرنے میں مدد کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شارپ، برطانیہ کے اس وقت کے وزیر اعظم بورس جانسن کو 8 لاکھ پاؤنڈ کا قرض مختص کرنے میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔

بی بی سی کے سربراہ کے طور پر شارپ کی تقرری کے لئے بورس جانسن کی حکومت کی تجویز سے چند ہفتے قبل ہی یہ قرض لیا گیا تھا۔

شارپ نے کہا کہ وہ قوانین سے لاعلم تھے اور خلاف ورزی کے بعد بی بی سی کے مفادات کو ترجیح دینے کے لیے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

شارپ نے کہا کہ وہ حکومت کو اپنا جانشین تلاش کرنے کے لیے وقت دینے پر راضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جون کے آخر تک عہدے پر باقی رہنے کی درخواست کو قبول کر رہے ہیں۔

ٹیگس