May ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • کیا شام میں روس اور امریکہ میں ٹکراؤ شروع ہو جائے گا؟

شام میں روس کے مصالحت مرکز نے امریکہ پر شام میں عدم تنازع کے پروٹوکول اور دو طرفہ فضائی تحفظ کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: شام میں روس کے مصالحتی مرکز نے جو حمیمیم ایئر بیس میں روسی وزارت دفاع سے وابستہ ہے، ہفتے کے روز بتایا کہ امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد عدم تصادم کے پروٹوکول اور شام میں فضائی تحفظ کے بارے میں دو طرفہ مفاہمت کی کھلی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مرکز کے ڈپٹی کمانڈر اولگ ایگوروف نے رشا ٹو ڈے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے مہینے امریکی اتحاد کے ڈرون طیاروں کی پروازوں کے سلسلے میں خلاف ورزی کے 200 سے زیادہ کیسز درج کیے گئے جو روس کو بغیر اطلاع دیئے انجام دی گئی ہیں۔

شام میں روس کی وزارت دفاع کے مصالحتی مرکز کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ شام کے مشرقی علاقوں میں وقتاً فوقتاً پروازوں کے دوران جنگی نگرانی کے نظام کو فعال کرنے اور روسی افواج کے طیاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی حکومت نے علیحدگی پسند ملیشیاؤں کی حمایت کرتے ہوئے مشرقی اور شمالی شام کے کچھ حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ تیل سے مالا مال علاقوں پر قبضہ کر کے اس کے تیل اور گیس کی لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس