May ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • جوبائیڈن  اپنا دماغی ٹیسٹ کرائیں: ریپبلکن پارٹی کے ممبران کا مطالبہ

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کے متعدد ممبران نے وائٹ ہاؤس کو خط ارسال کرکے صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ وہ یا تو مینٹل ہیلتھ ٹیسٹ کروائیں یا پھر دوہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں شرکت سے گریز کریں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کے ایکسٹھ ممبران نے وائٹ ہاؤس کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ وہ جوبائیدن کی موجودہ ذہنی صورتحال سے پریشان ہیں اور انہیں اس بات پر شبہہ ہے کہ وہ آئندہ دورصدارت میں عوام کی خدمت کرسکیں گے۔

بائیدن کے نام اس خط میں کہا گیا ہے کہ آپ نے اپنے دور صدارت میں دوبار فیزیکل ٹیسٹ تودیا ہے لیکن ذہنی اور دماغی حالات کے بارے میں کوئی ٹیسٹ نہیں دیا اور اگر ایسا کوئی ٹیسٹ دیا ہےتو اسے عام کریں ۔ ریپبلیکنز ممبر پارلیمنٹ رونی جکسن نے جو پہلے وائٹ ہاؤس میں ڈاکٹر بھی تھے ان خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے جو جون دوہزار اکیس، فروری دوہزار بائیس اور جولائی دوہزار بائیس میں امریکی صدر کو لکھے گئے تھے کہا کہ آپ نے ان خطوں کا جواب نہیں دیا اور پچاس سے زائد اراکین کانگریس کی درخواستوں کو نظر انداز کردیا جن میں آپ سے کہا گیا تھا کہ آپ اپنا دماغی ٹیسٹ کرالیں ۔

رونی جکسن نے نام بھول جانے اور جملوں کی ادا‏ئیگی میں غلطیاں کرنے جیسے بائیڈن کے واقعات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دوسال کے دوران بائیڈن نے بارہا اس طرح کی غلطیاں کی ہیں انہوں نے بائیڈن سے کہا کہ وہ دوہزار چوبیس کے انتخابات میں امیدوار نہ بنیں یا پھر اپنی دماغی حالت کا ٹیسٹ کرائیں۔

ٹیگس