سابق صیہونی وزیر جنگ کا اعتراف، جنگوں کے سایے میں زندہ نہیں رہ سکتے
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ اس جنگ اور اس جنگ کے درمیان زندگی بسر نہیں کر سکتے۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے جنوبی علاقوں میں مزاحمتی تنظیموں کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں پے در پے جنگوں کے حالات میں رہنا ناممکن ہے۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لیبرمین نے کہا ہے کہ مقبوضہ سرزمین کے باشندے شمال اور جنوب سے مزاحمتی تنظیموں کے محاصرے میں ہیں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ اور اس جنگ کے درمیان زندگی بسر نہیں کر سکتے۔
ایویگڈور لیبرمین نے واضح طور پر مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں مزاحمتی تنظیموں کے طاقتور ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنوب میں ایک اور حزب اللہ کو برداشت نہیں کر سکتے۔