حماس نے اسرائیل کو کھلا پیغام دے دیا، ہمارے دشمن کو سکون کبھی میسر نہیں ہوگا
حماس کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ ہماری قوم اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی اور کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، ہماری مزاحمت اپنے ہتھیار بھی بھی زمین پر نہیں رکھے گی اور نہ ہی کبھی رکے گی۔
سحر نیوز/ دنیا: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن صلاح البردویل نے کہا ہے کہ مزاحمت غاصبوں کی نقل و حرکت کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگی اور کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، ہماری مزاحمت اپنے ہتھیار کبھی بھی زمین پر نہیں رکھے گی گی اور نہ ہی کبھی رکے گی۔
حماس کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ آخر کار حق کی فتح ہوتی ہے اور باطل فنا ہوتا ہے، ہمارے دشمن کو سکون کبھی بھی میسر نہیں ہوگا۔
البردیویل نے تاکید کی کہ جو یہ سمجھتا ہے کہ دشمن فلیگ مارچ میں اپنے پرچم اٹھا کر جیت گیا ہے وہ کوتاہ فکر، کمزور، مایوس اور یا تاریخ اور حالات سے ناواقف ہے۔
حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری قوم اور مزاحمت نے دشمن کی سرکشی اور قتل و غارت کو روک دیا۔ جیت اور ہار کی بحث کچھ لوگوں کے تصور سے کہیں زیادہ عمیق اور دقیق ہے۔
دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے تشخص پر صیہونی دشمن کے ساتھ ہماری جنگ ابھی بھی جاری ہے۔
عبداللطیف قانوغ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک حماس صیہونی دشمن کے مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔