برطانیہ، شین فین پارٹی بن سکتی ہے رشی سونک کے لئے مصیبت
آئرش ریپبلکن پارٹی شین فین نے ڈبل کامیابی حاصل کر لی ہے، ایک تو انہوں نے اسٹورمونٹ میں اکثریت حاصل کی اور دوسری کونسل میں بھی انہوں نے بازی مار لی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کے مطابق قدامت پسند ٹوریز اور یونینسٹوں کے زوال کے ساتھ ہی اب ہمیں بیٹھ کر یہ دیکھنا ہوگا کہ رشی سونک قومی انتخابات کے لیے کیا کریں گے۔
سٹی کونسلوں میں شین فین پارٹی اقتدار میں آگئی ہے اور اس پارٹی کے علیحدگی پسند رجحانات کی وجہ سے، اگرچہ یہ شمالی آئرلینڈ کی علیحدگی کا سبب نہیں بنے گا، لیکن یہ لندن اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان ایک طرح سے اختلاف کا باعث ضرور بنے گا۔
شین فین پارٹی اس وقت شمالی آئرلینڈ کی پارلیمنٹ اسٹورٹنگ میں اکثریتی نشستوں پر قابض ہے ۔
آئرلینڈ میں ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ نئی حکومت بنانے کے لیے صرف اسی صورت میں راضی ہو گی جب رشی سونک کی حکومت بریکسٹ کے بعد کے دور کے لیے یورپی یونین کے ساتھ اپنے معاہدے پر نظر ثانی کرے گی جسے "ونڈسر معاہدہ" کہا جاتا ہے۔