May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے لئے بری خبر، صیہونیوں پر طاری ہے خوف و ہراس

ایک سروے سے پتہ چلتاہے کہ دو تہائی صیہونی بیت المقدس کو رہنے کے لیے موزوں نہیں سمجھتے۔

سحر نیوز/ دنیا: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کیے گئے ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ دو تہائی صیہونی آباد کار بیت المقدس کو غیر مستحکم سمجھتے ہیں اور اس شہر میں رہنا قبول نہیں کرتے۔

مقبوضہ فلسطین میں ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے دو تہائی باشندے 56 سال کے غاصبانہ قبضے کے بعد بھی بیت المقدس کو مستحکم نہیں سمجھتے۔

العربی الجدید اخبار کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل-12 کے ایک سروے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے 65 فیصد باشندوں کا خیال ہے کہ بیت المقدس مستحکم نہیں ہے تاہم دیگر 23 فیصد کا خیال ہے کہ قدس متحد و مستحکم ہے اور اس کے باشندوں میں اتحاد ہے۔

اس سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 62 فیصد صیہونی آباد کار بیت میں رہنا قبول نہیں کرتے اور صرف 30 فیصد نے مقبوضہ بیت المقدس میں رہنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل-12 نے نتائج کو مقبوضہ بیت المقدس کی آبادی کی ساخت سے منسوب کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے 40 فیصد باشندے فلسطینی اور 60 فیصد صیہونی ہیں۔

ٹیگس