May ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنے پر یو این چیف کا جی 7 ممالک کو انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے جی 7 ممالک کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرد جنگ کے زمانے کی طرح دنیا کو دو بلاک میں تقسیم ہونے بچائیں۔

سحرنیوز/دنیا: رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ہونے والے جی 7 ممالک کے اجلاس کے بیانیے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ جی 7 ممالک اور چین باہمی تعاون اور گفتگو سے موسمیاتی تبدیلیوں اور ترقی جیسے موضوعات پر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم ہونے سے روکنا اور مذاکرات کےلئے پل اور روابط بنانے جیسے کام بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ جاپان کی نیوز ایجنسی کیودو سے بات کرتے ہوئے یو این چیف نے کہا کہ جی 7 ممالک دنیا کو سرد جنگ کے زمانے کی طرح دو بلاکوں میں تقسیم ہونے سے روکیں۔

یاد رہے کہ جی 7 ممالک نے اپنے بیان میں روس اور چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کے غیر ذمہ دارانہ ایٹمی بیانات اور چین کی اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی جدیدکاری دنیا اور علاقے کے امن و امان کےلئے ایک خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ جی 7 گروپ میں جاپان، امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کنیڈا اور اٹلی کے علاوہ دوسرے ممالک شامل ہیں جن کا سربراہی اجلاس اس بار جاپان کے شہر ہیروشیما میں ہوا ہے۔

ٹیگس