May ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • کیا جرمنی میں جمہوریت دم توڑ رہا ہے؟

تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمن شہریوں کی اکثریت اپنے ملک میں جمہوریت کو پہلے سے زیادہ خطرے میں سمجھتی ہے اور چاہتی ہے کہ وفاقی حکومت اس مسئلے کا مقابلہ کرے۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمن اخبار ڈی ویلٹ کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریباً 79 فیصد جرمن شہریوں کا خیال ہے کہ جمہوریت پر آج سے پانچ سال پہلے سے ہی حملہ ہو رہا ہے۔

جرمن شہریوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ وفاقی حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ ایک متحرک اور مضبوط جمہوریت کے لیے مزید اقدامات انجام دے۔

اس سروے کے مطابق جرمنی میں پانچ میں سے تقریباً چار جرمن شہریوں کا خیال ہے کہ ان کے ملک میں جمہوریت تیزی سے خطرے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اس سروے کی بنیاد پر 78.9 فیصد افراد اس بات پر متفق ہیں کہ جمہوریت پر آج سے پانچ سال پہلے ہی حملہ ہوا تھا۔ یہ جرمن سینٹر فار انٹیگریشن اینڈ مائیگریشن ریسرچ کی طرف سے شائع ہونے والے آبادی کے سروے کا نتیجہ ہے۔

اس سروے کے مطابق، صرف 3.4 فیصد شہری سمجھتے ہیں کہ جمہوریت پر پہلے سے کم حملہ ہوا ہے۔

اس سروے کے مطابق شہری چاہتے ہیں کہ ان حملوں سے زیادہ سختی سے نمٹا جائے۔ اس سروے کے 84.9 فیصد شرکا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو متحرک اور مضبوط جمہوریت کے لیے زیادہ محنت کرنا ہوگا۔

ٹیگس