Jun ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • انتہا پسند فرانسیسی مصنف نے مسلمانوں سے معافی مانگ لی

ایک فرانسیسی مصنف میشل ویلبیک نے ملک کے مسلمانوں سے معافی مانگی ہے جن کے نسل پرستانہ بیان سے سوشل میڈیا پر زوردار ہنگامہ ہو گیا۔

سحر نیوز/ دنیا: فرانس-5 ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے اپنے انٹرویو میں مصنف نے ملک کے مسلمانوں سے اپنے اس بیان کے لئے معافی مانگی ہے جو انہوں نے گزشتہ سال کے آخر میں دیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں ویلبیک نے بڑا عجیب و غریب بیان دیا تھا کہ اصلی فرانسیسی شہریوں کی خواہش جیسا کہ وہ کہتے ہیں، یہ نہیں ہے کہ مسلمان ان میں گھل مل جائیں بلکہ یہ ہے کہ وہ چوری اور حملے کرنا بند کریں ورنہ دوسرا راہ حل یہ ہے کہ یہاں سے چلے جائیں۔

ویلبیک نے کہا کہ اس بیان کے وقت جو انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران دیا تھا، ماحول سے متاثر ہوکر اور جذبات میں بہہ کر اجتماعی بیوقوفی کا شکار ہو گئے تھے۔

ویلبیک نے کہا کہ کچھ غلط بیان موجود ہیں جو اسلام اور گمراہی کو جوڑتے ہیں جبکہ یہ دونوں دریا کے دو کنارے ہیں جو ہرگز کبھی بھی نہیں مل سکتے، اس وقت چیلنج اس دوسری چيز سے لڑنے کا ہے، ورنہ اگر انسان پابندی سے اپنے مذہب کی پیروی کرتا ہے تو اس سے گمراہی نہیں آتی ہے۔ کبھی یہ ہوتا ہے کہ گمراہ لوگ دین کا لبادہ اڑھ لیتے ہیں۔

ویلبیک اس سے پہلے اسلام اور قرآن مجید کے بارے میں توہین آمیز بیان دے چکے ہیں اور نسل پرستانہ تنقیدیں بھی کرتے رہے ہیں۔

ٹیگس