صیہونی فوجی اڈے سے 26 ہزار کارتوس چوری
مقبوضہ فلسطینی علاقے کے جنوب میں واقع اسرائیلی فوج کے ایک اڈے سے 26 ہزار کارتوس چوری کر لیے گئے۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی ویب سائٹ والا نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کے جنوب میں واقع النقب میں واقع "تزیلیم" اڈے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود چوری کر لیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل والا اور چینل-14 نے خبر دی ہے کہ تزیلیم اڈے کے گولہ بارود کے ڈپو سے 26 ہزار کارتوس چوری ہوئے ہیں اور صیہونی فوج نے اس سلسلے میں اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ان ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس اڈے سے کارتوس چوری ہوئے ہوں۔
گزشتہ سال اکتوبر میں صیہونی اخبار یدیعوت احارنوت کے عسکری تجزیہ کار یوسی یھوشع نے اطلاع دی تھی کہ تزیلیم بیس سے 30,220 کارتوس چوری کیے گئے تھے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ "النقب" میں اس حکومت کے فوجی اڈے سے کچھ نامعلوم افراد نے تربیتی کورس میں شریک فوجیوں سے تین ہتھیار چرائے تھے۔
بیس میں داخل ہونے کے بعد نامعلوم افراد یہ اسلحہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
صیہونی فوجیوں نے جن کے ہتھیار چوری کیے گئے تھے، آرٹلری افسران کے کورس میں حصہ لیا تھا۔
صیہونی ذرائع نے اس واقعہ کو ایک بڑا سیکورٹی رسک قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ صیہونی فوج نے اس سلسلے میں اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔