مصنوعی ذہانت یا اے آئی انسانیت کے لئے خطرہ: جرمن صدر
جرمنی کے صدر نے مصنوعی ذہانت میں توسیع پر تشویش ظاہر کی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: جرمن صدر فرینک والٹر اشٹائن مائر نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس یا مصنوعی ذہانت کے بارے میں ہونے والی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت ایک تباہ کن ٹیکنالوجی ہے جو ہم سب کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو غلط مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جرمن حکام اس سے پہلے بھی اے آئی کے خطروں پر اپنی پریشانی ظاہر کرچکے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ جرمن حکومت مختلف کمپنیوں میں بھرتی ہونے کے سلسلے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو محدود کرنے جا رہی ہے۔
جرمنی کے ڈیجیٹل امور کے وزیر نے بھی یورپی یونین سے اے آئی کے استعمال کے سلسلے میں فوری قوانین کی تدوین کی اپیل کی ہے۔ مختلف سروے کے نتائج سے بھی معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر جرمن شہری آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے سلسلے میں سخت قوانین کے نفاذ کی حمایت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت پر مبنی پروگراموں کی وسعت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔