ایران اور روس مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکورٹی میں بھی تعاون کریں گے:معاہدے پر دستخط
جمعے کے روز اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں ایک سمجھوتے پر دستخط ہوا جس میں دونوں ملکوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبے میں تعاون پر اتفاق حاصل کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے نائب وزیر آئی ٹی میثم عابدی اور روس کے نائب وزیر برائے ڈیجیٹل ترقی، مواصلات اور میڈیا ایلیگزینڈر شویتیوف نے مفاہمت کے ان دستاویزات پر دستخط کیے جس کے تحت تہران اور ماسکو مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر سیکورٹی، ای- گورنمنٹ، بلاک چین، فن ٹیک، ریگولیٹری، سائںس پارک اور پوسٹ کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اس مفاہمت کے تحت دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کو آپس میں جوڑ دیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
ایران کے نائب وزیر آئی ٹی میثم عابدی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور روس مذکورہ شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
روس کے نائب وزیر نے بھی زور دیکر کہا کہ تہران اور ماسکو کا تعاون مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہر شعبے پر محیط ہوگا۔