Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ: تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ مسترد، ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی نظام صحت متاثر

تنخواہوں میں کمی سے پریشان برطانوی ڈاکٹر، تین روزہ ہڑتال پر چلے گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے  محکمہ صحت کے ایک اعلی عہدیدار اسٹیون پاوس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کی  ہڑتال سے ملک کا پورا نظام صحت متاثر ہوا ہے  تاہم برطانیہ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلوں کے نتیجے میں ان کی تنخواہوں کی سطح بری طرح گرگئی ہے۔  

ہڑتال پر گئے ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ پینتیس فیصد اضافے کی صورت میں ہی، ان کی تنخواہوں کا معیار سن دو ہزار آٹھ اور نو کی سطح پر واپس آسکتا ہے۔

ادھر برطانیہ کے وزیر صحت نے ڈاکٹروں کے اس مطالبے کو غیرمنطقی قرار دیتے ہوئے اسے سرے سے مسترد کردیا ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق، برطانوی ڈاکٹروں کی یونین نے کہا ہے کہ بہت جلد ہڑتال کو چھے مہینے تک جاری رکھنے کے لئے، یونین کی سطح پر ووٹنگ کروائی جائے گی اگر یونین کے اکثر ارکان نے اس منصوبے کی حمایت میں ووٹ دیا تو ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سلسلہ سن دو ہزار چوبیس میں بھی جاری رہے گا۔

برطانوی ڈاکٹروں کی یونین نے فی الحال ہر مہینے تین دن ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس