Jun ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • جرمنی میں میڈیکل اسٹوروں کی ہڑتال

جرمنی میں اجرت کم ہونے کی بنا پر ہزاروں دواخانوں اور میڈیکل اسٹوروں کی ہڑتال رہی۔

سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یونین آف فارماسسٹسس نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی کے بعض علاقوں میں دواخانوں میں کام کرنے والے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے اور وزارت صحت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر پچاسی فیصد میڈیکل اسٹور بدھ کو بند رہے۔

میڈیکل اسٹور مالکوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد انھیں دواؤں کی فراہمی میں مشکل، کارکنوں کی کمی اور اجرت و تنخواہیں کم ہونے جیسے مسائل کا سامنا ہے جس پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

یہ احتجاج ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے کہ جرمنی میں میڈیکل اسٹوروں کی تعداد مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے اور یہ تعداد اب اٹھارہ ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے جو کہ گذشتہ چالیس برسوں کا ایک ریکارڈ ہے جبکہ کام کرنے والے کارکنوں اور ملازمین کی تعداد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔

جرمن وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ بجٹ کی کمی اور انشورنس کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ مسائل پیدا ہوئے جبکہ اضافی بجٹ  طے نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس