امریکہ، لاکھوں امریکیوں کی زندگی طوفان سے متاثر
طوفانی ہواؤں نے امریکہ میں پانچ لوگوں کی جان لے لی۔
سحرنیوز/دنیا: این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے چھے لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ گھروں، اداروں اور تجارتی مراکز کی بجلی کٹ گئی۔
امریکہ کے بجلی کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ ریاست اوکلاہوما کے تین لاکھ سے زیادہ صارفین نے ہفتے اور اتوار کا دن بجلی کے بغیر سر کیا۔
لوئیزیانا اور ٹیکساس کے ایک لاکھ دس ہزار سے زیادہ رہنے والوں نے بھی گذشتہ دو راتیں اندھیرے میں گزاریں۔
ریاست آرکنزاس کے باسٹھ ہزار اور مسیسیپی کے ترپن ہزار شہریوں کا بھی زندگی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ مذکورہ علاقوں میں آئندہ دنوں گرمی کی شدید لہر، مزید طوفانی ہواؤں، خشک سالی اور آتش زدگی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
طوفان ختم ہونے کے باوجود، ٹیکساس کے ایک ہزار سے زیادہ گھرانے اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔